پاکستان کے لیے فخر، ارشد ندیم کو دبئی میں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کے لیے فخر، ارشد ندیم کو دبئی میں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا
دبئی: پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران جہاں دنیا کے نامور کھیل شخصیات موجود تھیں، ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
تقریب میں دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔
ارشد ندیم نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا، اور اسی شاندار مظاہرے کے بعد انہیں یہ بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستانی عوام نے دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں ارشد ندیم کے اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی، جس سے ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی کھیلوں میں روشن ہوا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











