عماد وسیم اور اُن کی اہلیہ کے درمیان طلاق کیوں ہوئی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

عماد وسیم اور اُن کی اہلیہ کے درمیان طلاق کیوں ہوئی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی
پاکستان کے سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی شدید مشکلات کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں ان کا گھر بکھر گیا اور بچے اپنے والد کی موجودگی سے محروم ہو گئے، ان کا پانچ ماہ کا بچہ اب تک اپنے والد کی آغوش سے محروم ہے۔
ثانیہ اشفاق کے مطابق شادی کے دوران اختلافات ضرور رہے، تاہم اس کے باوجود رشتہ قائم رکھنے کی کوشش کی جاتی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور بیوی اور ماں اپنے گھر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر معاملات اس وقت سنگین صورت اختیار کر گئے جب ایک تیسری شخصیت ان کی ازدواجی زندگی میں داخل ہوئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ خاتون عماد وسیم سے شادی کی خواہش رکھتی تھی، جبکہ وہ خود بچوں کے مستقبل اور گھر کے احترام کی خاطر طویل عرصے تک ذہنی دباؤ اور سخت رویے کو برداشت کرتی رہیں۔
ثانیہ اشفاق نے واضح کیا کہ جو لوگ انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ انصاف کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس معاملے سے متعلق تمام شواہد اور دستاویزی ثبوت محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں دستاویزات منظرِ عام پر لانے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں گی۔ وہ کسی سے انتقام نہیں چاہتیں بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے حق کے لیے سچ سامنے لا رہی ہیں، اور ہر اس عورت کے لیے بول رہی ہیں جسے خاموش کرا دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم نے ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ باہمی اختلافات کے باعث انہوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











