بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر انتقال کرگئے

12 جنوری, 2026 15:28

پاکستان کرکٹ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے ہیں۔

 سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی عمر 79 برس تھی۔ وہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ چند روز قبل انہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

محمد الیاس نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے اور قومی ٹیم میں ایک عرصے تک خدمات انجام دیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 82 میچز میں شرکت کی اور ایک مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ کرکٹ حلقوں میں انہیں ایک سنجیدہ اور نظم و ضبط کے پابند کھلاڑی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد محمد الیاس نے انتظامی امور میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ وہ قومی سلیکشن کمیٹی، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی رہے۔ ان کی سلیکشن پالیسیز کو کافی سراہا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔