بنگلادیشی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی: کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان

بنگلادیشی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی: کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان
ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ بورڈ نے اپنے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل اور کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس مکمل ہوگیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ بھارت میں سکیورٹی کے مسائل ہیں اور آئی سی سی نے ان خدشات کو تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور بی سی بی کا موقف واضح ہے، ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ مشیر کھیل نے کہا کہ ہم نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کروانے کی درخواست دی تھی تاکہ ورلڈکپ میں شمولیت ممکن ہو سکے، لیکن بھارت میں کھیلنا محفوظ نہیں۔
ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے موقف سے اتفاق رکھتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ورلڈکپ کے میچز سری لنکا میں ہوں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کا ہے، اور کسی دباؤ میں نہیں بدلے گا۔
بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے بھی کہا کہ یہ معاملہ ختم نہیں ہوا۔ وہ آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنگلادیش کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور میچز سری لنکا میں ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی اور حکومت کے اہلکار جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے تاکہ عوام کو تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











