ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان

بنگلادیش کے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان
بنگلادیش کے ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی میگا ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلادیش کے کھیل کے مشیر آصف نذر آج دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں انہیں بنگلادیش حکومت کا موقف بتایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے زیادہ تر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں، لیکن حتمی فیصلہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر بنگلادیش بھارت میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان بھی ورلڈکپ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر رہنے کا آپشن دیا گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












