ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا

25 مارچ, 2025 11:02

چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کی 2024 میں ہونے والی فروخت نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق شینزین میں قائم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت سے آمدنی 29 فیصد اضافے کے ساتھ 777 ارب یوآن (107 ارب ڈالر، 83 ارب پاؤنڈ) تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:ٹیسلا گاڑیاں نذر آتش، مسک نے حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

مزید پڑھیں:ٹیسلا کے ربورٹس کی شاپنگ مال میں خریداری! ویڈیو وائرل

بی وائی ڈی نے حال ہی میں ٹیسلا کے ماڈل 3 کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک کم قیمت والی کار بھی لانچ کی ہے، جو طویل عرصے سے چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک وہیکل (ای وی) رہی ہے۔

دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم 97.7 ارب ڈالر کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ یاد رہے کہ بی وائی ڈی نے گزشتہ سال ٹیسلا کی طرح تقریبا 1.76 ملین ای وی فروخت کیے جو بالترتیب 1.79 ملین تھے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسک کے تعلقات پر دنیا بھر میں ردعمل کا سامنا ہے جبکہ چینی کار ساز کمپنیوں کو مغربی ممالک میں محصولات کا سامنا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔