جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ٹرمپ یوٹرن، ٹیرف جنگ میں کیا چین کی فتح ہوئی ؟

12 اپریل, 2025 19:24

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین کےساتھ تجارتی جنگ میں جیت کے بجائے شکست ہونے لگی۔

 

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسمارٹ فون سمیت کمپیوٹر اور ٹیک آلات کو نئے ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی نئی ہدایات کے مطابق اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز ان بہت سے ٹیک ڈیوائسز اور اجزاء میں شامل ہیں جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے دوطرفہ محصولات سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایران اور امریکا کے مابین عمان میں مزاکرات کا آغاز

مزید پڑھیں:امریکا میں مقیم گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے چین کی مصنوعات پر 145 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد یہ پیشرفت آئی ہے جس سے ایپل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جو چین میں آئی فون اور اس کی زیادہ تر دیگر مصنوعات بناتا ہے۔

Catch all the دنیا News, سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔