امریکا سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس تعطل کا شکار

امریکا سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس تعطل کا شکار
امریکا سمیت دنیا بھر میں مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ سروس تعطل کا شکار ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت میں 91 فیصد صارفین کو پیغام بھیجنے اور سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہوا ہے جبکہ عالمی سطح پر لاکھوں صارفین موبائل ایپلی کیشنز اور ویب پلیٹ فارم استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں 88 فیصد صارفین کو میسج بھیجنے میں مشکلات ہوئی جبکہ 7 فیصد ایپ استعمال نہیں کرسکے۔ اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا ہے، جہاں صارفین نے خلل پر مایوسی کا اظہار کیا اور ایپ تک رسائی میں مسائل کی نشاندہی کی۔
ایکس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘پیغامات نہیں آ رہے اور نہ ہی میڈیا فائلیں اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔ یہ رپورٹ درج ہونے تک واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جس میں بندش کی وجہ یا متوقع مدت کے بارے میں بتایا گیا ہو۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خلل پیغام رسانی کی سروس کو متاثر کرنے والے ایک وسیع تر، عالمی تکنیکی مسئلے کا حصہ ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement