امریکی ٹیرف؛ سام سنگ کے موبائل فونز مہنگے ہونگے یا نہیں؟ جانیے

امریکی ٹیرف؛ سام سنگ کے موبائل فونز مہنگے ہونگے یا نہیں؟ جانیے
سام سنگ کے موبائل فونز کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپریل میں نافذ کردہ نئے عالمی ٹیرف سسٹم نے ٹیکنالوجی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔
نئے ٹیرف کے تحت تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد فلیٹ ٹیکس عائد کیا گیا، جبکہ چین پر سب سے سخت ردعمل کے طور پر ابتدائی طور پر 54 فیصد اور بعد میں 145 فیصد تک ٹیرف لگا دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد امریکہ میں صارفین نے ممکنہ قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے آئی فونز کی خریداری میں تیزی دکھائی۔
سام سنگ ابتدائی طور پر 46 فیصد ٹیرف کی زد میں آیا، لیکن 75 سے زائد ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد صدر ٹرمپ نے چین کے علاوہ باقی دنیا کے لیے 90 دن کا "ٹیرف بریک” دے دیا۔ اس کے تحت دیگر ممالک پر ٹیرف کی شرح کم کرکے صرف 10 فیصد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے 75 سے زائد ممالک نے امریکی نمائندوں سے رابطہ کیا جس پر ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں نے 90 دن کی مہلت اور اس مدت کے دوران 10 فیصد کم ریسیپروکل ٹیرف کی اجازت دے دی ہے۔‘‘
فیصلے کے تحت امریکی حکومت نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور میموری پراڈکٹس کو ان ٹیرف سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سام سنگ گلیکسی فونز کی قیمتیں فی الحال نہیں بڑھیں گی۔
ایپل، گوگل اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مصنوعات بھی مہنگی نہیں ہوں گی۔ 10 فیصد فلیٹ ریٹ تو برقرار ہے، مگر اضافی چارجز فی الوقت نہیں لگیں گے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement