پاکستانی سائبر حملے میں کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

معرکہ بنیان مرصوص؛ بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ
پاکستان جہاں بھارتی جارحیت کے جواب میں منہ توڑ جواب دے رہی ہیں وہیں سائبر حملے میں کئی بھارتی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا گیا۔
پاکستانی سائبر حملوں میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن بھی شامل ہیں۔
انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت سے سائبر حملوں کا خطرہ؛ عوام یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں!
رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹس پر ’انڈین دہشتگردی کے ثبوت، بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے‘ لکھا گیا ہے۔
پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں مہاراشٹرا کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ بھی اڑا دیا گیا تھا۔
قبل ازیں پاکستان کی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرتے ہوئے اسے ہیک کر لیا تھا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.