جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

20 ستمبر, 2025 12:36

پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام نے بتایا کہ ان تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں اور ان پر عمل درآمد اگلے ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے منسلک کریں گی، جس سے انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو جائے گا اور ملک کا ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا۔

سیکریٹری وزارت آئی ٹی، زرار ہاشم خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان نئے منصوبوں سے بینڈوڈتھ کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں صارفین کو تیز رفتار، مستحکم اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سروسز میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئے گی بلکہ آن لائن تعلیم، ای کامرس، ڈیجیٹل بینکاری اور دیگر سروسز کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی صادق میمن نے حالیہ انٹرنیٹ سروسز میں بار بار آنے والے خلل پر سوال اٹھایا، جس پر وزارت آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی کہ نئے سب میرین کیبلز کی تنصیب سے یہ مسائل طویل مدت کے لیے حل ہو جائیں گے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔