ایسی منفرد ٹیکنالوجی جو عام کھڑکیوں کو سولر پینلز میں تبدیل کرسکتی ہے

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھنے سے ایسی ٹیکنالوجیز کی طلب بڑھ گئی ہے جو ماحول دوست طریقے سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناسکے۔
چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایک شفاف، بے رنگ اور یک سمتی کنسنٹریٹریا کوٹنگ تیار کی ہے، جو کسی عام کھڑکی کو سولر پینل کی طرح کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اب سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کی مدد سے ایک عام کھڑکی ہی سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت سے لیس ہو جائے گی۔
چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کوٹنگ میں کولیسٹرک لیکوئیڈ کرسٹل (سی ایل سی) کی متعدد تہوں کو استعمال کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ منفرد قسم کی سولر کوٹنگ سورج کی روشنی کو کھڑکی کے کناروں کی جانب لے جاتی ہے جہاں فوٹو والٹک (پی وی) سیلز نصب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کولیسٹرک لیکوئیڈ کرسٹلز کی قلموں کے ذریعے ہم نے ایسا سسٹم تیار کیا جو روشنی کو توانائی کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔
روایتی luminescent یا دیگر سولر کوٹنگز سے لیس کھڑکیوں کے آر پار دیکھنا مشکل ہوتا ہے، ان کی افادیت بھی کم ہوتی ہے اور ان کا استعمال بھی مشکل ہوتا ہے۔
مگر اس نئی سولر کوٹنگ جسے سی یو ایس سی کا نام دیا گیا ہے،کھڑکیوں کے آر پار دیکھنے کے عمل کو متاثر نہیں کرتی جبکہ توانائی کے حصول میں مؤثر ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ سولر کوٹنگ کھڑکی سے 64.2 فیصد روشنی گزرنے دیتی ہے جبکہ رنگوں کا توازن 91.3 فیصد تک برقرار رہتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح 38.1 فیصد گرین لائٹ انرجی کھڑکی کے کناروں کو حاصل ہوتی ہے۔ آسان الفاظ میں یہ سولر کوٹنگ ماحول دوست توانائی پیدا کرتی ہے جبکہ کھڑکی کے افعال کو متاثر نہیں کرتی۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق 6.5 فٹ چوڑی سی یو ایس سی سے لیس کھڑکی عام معمول کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ سورج کی روشنی اکٹھی کرسکتی ہے اور اس سے توانائی کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ابھی یہ ایک پروٹوٹائپ ایجاد ہے جس کا مظاہرہ کرکے 10 ملی واٹ کے پنکھے کو بجلی فراہم کی گئی۔ یہ سسٹم ہائی پرفارمنس پی وی سیلز کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہے، جس سے بجلی کا حصول بڑھ سکتا ہے۔
محققین کے مطابق سی یو ایس سی کا ڈیزائن سولر ٹیکنالوجی کو روزمرہ کی اشیا کا حصہ بنانے کی جانب بڑھائے جانے والا ایک قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد تہوں پر مشتمل سی ایل سی قلموں کو رول کیا جاسکتا ہے جس سے کاربن کے استعمال میں کمی لانے میں مدد ملے گی جبکہ توانائی میں خودکفالت ممکن ہوگی۔
اسے طویل المعیاد بنیادوں پر استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور موجودہ کھڑکیوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب تحقیقی ٹیم کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کی افادیت کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل PhotoniX میں شائع ہوئے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement