جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اسمارٹ فونز کی چارجنگ پورٹ کے برابر میں یہ ننھا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے

22 ستمبر, 2025 17:41

دنیا بھرمیں نت نئے اسمارٹ فونز موجود ہیں ہر ایک سائز ساخت اور ڈیزائن منفرد ہوتاہے ایسی ہی بٹنز کے ساتھ ہولز بھی ہیں ہم موبائل کی خریداری میں فیچرز کو مدنظر رکھتے ہیں مگر ساخت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ فون کی چارجنگ پورٹ کے برابر میں باریک سے سوراخ کا مقصد کیا ہے؟

اب چاہے یہ آئی فون ہو یا کوئی اینڈرائیڈ فون، یہ ننھا سوراخ یو ایس بی سی (یا لائٹننگ) کنیکٹر کے قریب ضرور نظر آئے گا۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ سوراخ مائیکرو فون سے آواز جانے کے لیے موجود ہوتاہے۔

جب آپ فونز کالز کرتے ہیں، کسی وائس اسسٹنٹ کو متحرک کرتے ہیں یا وائس میمو ریکارڈ کرتے ہیں، تو اسمارٹ فون ان کاموں کے لیے اس مائیکرو فون پر انحصار کرتا ہے۔

دیگر کمپنیوں کے موبائل فونز میں کئی مائیکرو فونز ہوتے ہیں جو آواز کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

سوال تو یہ ے کہ اسمارٹ فونز میں ایک سے زیادہ مائیکرو فونز کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

بیشتر اسمارٹ فونز میں 2 یا اس سے زائد مائیکرو فونز ہوتے ہیں جو انفرادی طور پر یا اکٹھے کام کرتے ہیں۔

اکثر فونز میں نوائز کینسلنگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہوتی ہے جس کا مقصد فون کالز کے دوران صارف کے اردگرد موجود آوازیں دوسری جانب منتقل ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔

جب آپ ویڈیو یا آڈیو ریکارڈ کرتے ہیں تو قوی امکان ہوتا ہے کہ فون کی جانب سے ایک سے زیادہ مائیکرو فونز استعمال کیے جائیں تاکہ اردگرد کی آوازوں کو زیادہ ریکارڈ کیا جاسکے۔

اضافی مائیکرو فونز وائس اسسٹنٹس سے بات چیت کو بھی آسان بناتے ہیں جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ ٹولز کے استعمال کے دوران ساؤنڈ کو بہتر بناتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔