جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

واٹس ایپ پر اپنی تصویر کو آسانی سے ٹرینڈنگ پکچر میں تبدیل کیسے کریں؟ آسان طریقہ جانیے

23 ستمبر, 2025 11:16

واٹس ایپ نے ایک جدید فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو ٹرینڈنگ انداز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

 اس فیچر کا نام ‘نینو بنانا’ ہے، جو گوگل کے فلیش امیج ماڈل 2.5 پر مبنی ہے اور اب واٹس ایپ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس سہولت کی مدد سے صارفین محض ایک سادہ پرامپٹ دے کر اپنی تصاویر کو وائرل اور منفرد انداز میں ڈھال سکتے ہیں۔

نینو بنانا فیچر بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے ذریعے مختلف انداز کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ساڑھی کے رجحانات، مشہور شخصیات کے ساتھ سیلفیز اور دیگر منفرد طرز شامل ہیں۔

 اس فیچر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی علیحدہ ایپ کی ضرورت نہیں، بلکہ صارفین براہ راست اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کے ذریعے اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

استعمال کے لیے صارفین کو واٹس ایپ پر پرپلکسی چیٹ بوٹ کھولنا ہوگا اور +1 (833) 436-3285 پر پیغام بھیجنا ہوگا۔ اس کے بعد اپنی تصویر اپلوڈ کر کے ایک سادہ پرامپٹ دینا ہوگا، مثلاً اگر کوئی ساڑھی میں تصویر بنوانا چاہتا ہے تو صرف ‘ساڑھی’ لکھنا کافی ہوگا۔

ابھی تک واضح نہیں کہ یہ فیچر مکمل طور پر مفت دستیاب ہوگا یا اس کے لیے سبسکرپشن لازمی ہوگی، تاہم گوگل کی جانب سے محدود حد تک یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پریمیم صارفین کو اضافی سہولتیں مل سکیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرپلکسی اے آئی کی اس سہولت سے صارفین وہ تمام فوائد حاصل کر سکیں گے جو پہلے صرف علیحدہ ایپس پر ممکن تھے۔

یہ فیچر صارفین کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی پسند کی تصاویر فوری اور آسانی سے واٹس ایپ کے ذریعے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں، جو موجودہ دور کے رجحانات کے عین مطابق ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔