ایپل کے نئے آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز میں بڑا مسئلہ سامنے آگیا

Major Issue Emerges in Apple’s New iPhone 17 Series Models
دنیا بھر میں ایپل کے نئے آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز کی فروخت جاری ہے مگر چند صارفین نے ان ڈیوائسز میں خراشوں کے مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔
آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس کے چند گھنٹے مارکیٹ میں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان ماڈلز کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں ڈیوائسز پر واضح خراشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ یہ ماڈلز خاص طور پر اورنج اور بلیو رنگ میں جلدی خراشدار ہو جاتے ہیں۔ ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آئی فون 17 پرو میکس کے بیک پر واضح خراشیں نظر آ رہی تھیں، جبکہ دوسرے نے آئی فون 17 ائیر کی تصویر پوسٹ کی جس میں بھی ڈیوائس پر خراش موجود تھی۔
یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں آئی فون 17 ماڈلز کو مختلف اشیاء جیسے چاقو، اسکریو ڈرائیور، لائٹر، سکوں اور چابیوں سے آزمایا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ خاص طور پر اورنج اور بلیو رنگ کے آئی فون 17 پرو ماڈلز خراشوں کے لیے زیادہ حساس ہیں۔
یہ مسئلہ اس دعوے کے برعکس سامنے آیا ہے جو ایپل نے پہلے کیا تھا، کہ ان ڈیوائسز کے بیک پر موجود سرامکس شیلڈ خراشوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے تین گنا زیادہ مضبوط ہے۔ صارفین کی جانب سے اس مسئلے پر شکایات کے باوجود ایپل کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ جواب یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement