جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بار بار چارج کرنے کی جھنجھٹ ختم، ریڈمی 15 مارکیٹ میں آگیا؛ قیمت جانیے

24 ستمبر, 2025 11:25

اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی شیاؤمی نے اپنا نیا ماڈل "ریڈمی 15” متعارف کرا دیا ہے، جو خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دن بھر بغیر بار بار چارجنگ کے فون استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شیاؤمی کے نئے ماڈل "ریڈمی 15” کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی 7000mAh کی طاقتور بیٹری ہے، جو عام استعمال میں کئی دن تک چل سکتی ہے، جب کہ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت بیٹری کو کم وقت میں مکمل ری چارج کر دیتی ہے۔

ریڈمی 15 میں 18 واٹ ریورس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جس کی بدولت صارف دوسرے ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں، جیسے کہ دوست کا فون اگر بند ہونے کے قریب ہو۔ فون کا 6.9 انچ کا بڑا ڈسپلے 144Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے، جو گیمنگ، ویڈیوز اور فلموں کی اسٹریمنگ کے لیے شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 685 پروسیسر نصب ہے جو تیز اور ہموار کارکردگی مہیا کرتا ہے۔

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ریڈمی 15 میں 50 میگا پکسل کا ڈوئل اے آئی رئیر کیمرا اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا شامل ہے، جو اعلیٰ معیار کی تصاویر اور سیلفیز لینے کے قابل بناتا ہے۔ سکیورٹی کے حوالے سے فون میں اے آئی فیس ان لاک اور سائیڈ ماؤنٹڈ فنگر پرنٹ سینسر جیسے فیچرز دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہے۔

فون کی مضبوطی بھی قابلِ تعریف ہے۔ اسے IP64 ریٹنگ حاصل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دھول اور ہلکی پھوار سے محفوظ رہتا ہے، یوں یہ روزمرہ کے استعمال میں زیادہ پائیدار ثابت ہوتا ہے۔ ریڈمی 15 تین رنگوں میں دستیاب ہوگا: ٹائٹن گرے، سینڈی پرپل اور مڈ نائٹ بلیک۔

شیاؤمی نے ریڈمی 15 کی قیمتوں کو صارفین کی پہنچ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں اس کے 5G ویریئنٹس کی متوقع قیمتیں درج ذیل ہیں:

4GB RAM + 128GB اسٹوریج: 44,999 روپے

6GB RAM + 128GB اسٹوریج: 49,999 روپے

8GB RAM + 256GB اسٹوریج: 53,999 روپے

ریڈمی 15 پاکستان کے بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں دستیاب ہوگا، جب کہ آن لائن پلیٹ فارمز جیسے OLX، دراز، واٹ موبائل اور پرائس اوئے پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔