جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

موبائل فون صارفین خبردار!!! پی ٹی اے نے اہم اعلان کردیا

25 ستمبر, 2025 11:14

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو آن لائن دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی آن لائن شناخت، ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کے لیے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ کرنے والے افراد مختلف طریقوں سے صارفین کو انعامی رقم یا دیگر لالچ دے کر ان سے مالی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک کال، پیغام یا لنک پر ہرگز کلک نہ کریں، کیونکہ اس طرح کے حملے اکثر ذاتی اور بینکنگ معلومات چرانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ کال، پیغام یا لنک کو فوری طور پر پی ٹی اے کی "سی ایم ایس” موبائل ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔ اگر کسی فرد کو سائبر کرائم کا سامنا ہو تو وہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کرے، جبکہ مالی یا موبائل بینکنگ فراڈ کی صورت میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021-111-727-273 سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے ایک بار پھر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ آن لائن رابطوں اور معلومات کے تبادلے میں انتہائی احتیاط برتیں تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے اور اپنی معلومات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔