جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

25 ستمبر, 2025 11:36

پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے اکتوبر 2025 میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

یہ منصوبہ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جدید سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیٹلائٹ مٹی، پانی اور پودوں کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا، جس سے برسوں کے سروے چند دنوں میں مکمل ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا اور پالیسی سازوں و محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کا یہ قدم ملک کو خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بنانے کی سمت لے جا رہا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔