جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

انٹرنیٹ پر ذاتی ڈیٹا محفوظ بنانے کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

25 ستمبر, 2025 11:34

سائبر سیکیورٹی ماہر نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا چوری کے طریقوں اور اس سے بچاؤ کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے حالیہ انکشاف کے بعد کہ پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے موجود ہے، ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سنگین معاملے پر ایک سائبر سیکیورٹی ماہر نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا چوری کے طریقوں اور اس سے بچاؤ کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ کے مطابق ذاتی یا تنظیمی ڈیٹا بنیادی طور پر دو ذرائع سے چوری ہوتا ہے۔ ایک انفرادی سطح پر، جیسے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے اور دوسرا اداروں سے جو اپنے سسٹمز کی حفاظت میں کوتاہی کرتے ہیں۔ ماہر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ڈیٹا چوری بھی بالکل اسی طرح ہوتی ہے جیسے قطرہ قطرہ پانی جمع کیا جاتا ہے۔ مختلف ویب سائٹس صارفین کی معلومات حاصل کرتی ہیں اور پھر انہیں یکجا کر کے حساس ڈیٹا تیار کر لیا جاتا ہے۔

ماہر کے مطابق وہ تنظیمیں جو فری ایپس، کریک سافٹ ویئر یا اوپن سورس پروگرامز استعمال کرتی ہیں اور اپنے سسٹمز کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ نہیں کرتیں، وہ سب سے زیادہ خطرے میں ہوتی ہیں۔ ہیکرز آسانی سے ایسے کمزور سسٹمز کو نشانہ بنا کر قیمتی معلومات چرا سکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہر نے اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ اور محفوظ سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں اور اوپن سورس یا غیر منظور شدہ ایپس سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہیکرز عام طور پر انہی غیر محفوظ سافٹ ویئرز کو ہدف بنا کر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا کہ ذاتی اور ادارہ جاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے جدید سیکیورٹی پروٹوکولز اپنانے اور صارفین کو آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔