جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا علم کروڑوں صارفین کو نہ ہوا

25 ستمبر, 2025 11:45

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب ایپ کے اندر ہی میسجز کا فوری ترجمہ ممکن ہو گیا ہے۔

 "آن ڈیوائس ٹرانسلیشن” کے نام سے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے ذریعے صارفین بغیر ایپ سے نکلے مختلف زبانوں میں موصول ہونے والے پیغامات کا ترجمہ کر کے باآسانی جواب دے سکیں گے۔

میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ نے یہ سہولت دنیا کے 180 ممالک میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پیش کی ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کو اس فیچر کے تحت انگریزی، ہسپانوی، ہندی، پرتگیزی، روسی اور عربی زبانوں کی سپورٹ فراہم کی جائے گی، جبکہ آئی فون صارفین کو ایپل ٹرانسلیشن کے تحت 19 زبانوں میں ترجمے کی سہولت میسر ہوگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترجمے کا عمل مکمل طور پر صارف کے ڈیوائس پر ہی ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کی چیٹس نجی رہیں گی اور کسی تیسرے فریق کو ان تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ اینڈرائیڈ فونز میں ترجمے کے لیے صارف کو صرف مطلوبہ پیغام کو کچھ دیر دبانا ہوگا، پھر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو سے "Translate” آپشن منتخب کر کے زبان کا تعین کرنا ہوگا۔ ترجمہ فوراً اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مزید سہولت یہ بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ کسی مخصوص رابطے کے لیے "آٹومیٹک ٹرانسلیشن” کا آپشن بھی فعال کر سکتے ہیں، جس کے بعد اس رابطے سے ہونے والی تمام چیٹس کا ترجمہ خودکار طور پر ہو گا۔ البتہ آئی فون صارفین کو فی الحال یہ خودکار ترجمے والا آپشن دستیاب نہیں ہوگا، تاہم مینوئل ترجمے کی سہولت ویسے ہی حاصل رہے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کروایا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ یہ نیا ترجمہ فیچر نہ صرف ون آن ون چیٹس بلکہ گروپ چیٹس اور چینل اپڈیٹس پر بھی کام کرے گا۔ البتہ فی الحال واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ورژن میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔