پاکستان کے کون سے 1400مقامات پر انٹرنیٹ مفت استعمال کرسکتے ہیں؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

At Which 1,400 Locations in Pakistan Can Internet Be Used for Free? Complete Details Revealed
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق صرف لاہور میں اب یہ سہولت 442 مقامات پر دستیاب ہے، جہاں 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد صارفین نے تقریباً 1191 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے 23 اضلاع میں 952 عوامی مقامات پر بھی مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو فوری اور آسان رسائی حاصل ہو سکے۔
حکومت نے اس سروس کو خواتین کے 450 سرکاری کالجوں تک پھیلانے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی وسائل تک بہتر رسائی اور طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سہولت میں جدید وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے جو تیز رفتار انٹرنیٹ اور زیادہ ہجوم والے علاقوں میں بہتر کارکردگی فراہم کرے گی۔ لاہور میں ہاٹ سپاٹس کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ کر 230 سے 430 سے زائد ہو گئی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مفت وائی فائی بنیادی اور ہنگامی ضروریات جیسے تعلیم، رابطے اور حکومتی خدمات تک رسائی کے لیے فراہم کی گئی ہے اور تفریحی مقاصد کے لیے استعمال پر فلٹرنگ اور نگرانی کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement