ایپل سے بھی بہتر فیچرز کے ساتھ چینی کمپنی کا موبائل فون متعارف؛ قیمتیں کیا ہیں؟

Chinese Company Launches Mobile Phone with Features Better Than Apple; What Are the Prices?
اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے اپنے جدید ہائی اینڈ ماڈلز، شیاؤمی 17 پرو اور شیاؤمی 17 پرو میکس باضابطہ طور پر لانچ کر دیے ہیں، جو ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں جدید فیچرز سے بھرپور ہیں۔
جمعہ 26 ستمبر 2025 کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے ان فونز کی تفصیلات بتائیں اور دعویٰ کیا کہ یہ ڈیوائسز بیٹری لائف، ڈسپلے کوالٹی اور کیمرا پرفارمنس میں نمایاں فرق رکھتی ہیں۔
شیاؤمی 17 پرو میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او ڈسپلے اور 2.7 انچ کا بیک ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ اس میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ Gen 5 چپ، 16GB تک ریم اور 1TB اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔ کیمرا سیٹ اپ میں تین 50 میگا پکسل لینز شامل ہیں، جن میں 5x زوم کے قابل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس اور میکرو کیمرہ شامل ہیں۔ فون 6,300mAh بیٹری کے ساتھ آتا ہے جس میں 100W وائرڈ، 50W وائرلیس اور 22.5W ریورس چارجنگ سپورٹ ہے۔
دوسری جانب شیاؤمی 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا بڑا ڈسپلے اور 2.9 انچ کا بیک اسکرین دیا گیا ہے، جس میں 7,500mAh کی طاقتور بیٹری نصب ہے۔ اس ماڈل میں اپرچر f/2.6 کے ساتھ بڑا ٹیلی فوٹو سینسر شامل کیا گیا ہے تاکہ زومنگ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
کمپنی کے مطابق شیاؤمی 17 پرو کی قیمت 700 سے 840 ڈالر کے درمیان ہوگی، جبکہ شیاؤمی 17 پرو میکس کی قیمت 840 سے 980 ڈالر تک متوقع ہے۔ یہ فونز فی الحال چین میں دستیاب ہیں اور جلد ہی عالمی مارکیٹ میں بھی متعارف کرائے جائیں گے جہاں قیمتیں کچھ زیادہ ہو سکتی ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement