موبائل فون صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

PTA Delivers Great News to Mobile Phone Users
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وائی فائی سیون کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے وائی فائی سیون کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی دی گئی منظوری کے تحت ملک میں آنے والی تمام نئی وائی فائی جنریشنز کو اس جدید بینڈ میں استعمال کی اجازت مل گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ایشیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے والا ہے۔ وائی فائی سیون تیز ترین ڈیٹا ریٹس، کم latency اور بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے، جو گھروں، چھوٹے کاروباروں، تعلیمی اداروں کے علاوہ صحت عامہ کے مراکز اور اسمارٹ سٹی منصوبوں میں تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی کو یقینی بنائے گا۔
یہ قدم ملک میں جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement