یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

YouTube Solves a Major Problem for Users
ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ ویڈیو کے اختتامی اسکرین پر ظاہر ہونے والی ریکمنڈیشنز کو بند کر سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ ہیڈلائنز کے مطابق یہ Hide بٹن ویڈیو پلیئر کے اوپری دائیں کونے میں دکھائی دے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین تجاویز کو چھپا سکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو صارفین دوبارہ Show بٹن کے ذریعے ان تجاویز کو ظاہر بھی کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کا اطلاق ہر ویڈیو پر علیحدہ علیحدہ ہوگا، یعنی ہر ویڈیو میں ریکمنڈیشنز کو بند کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں، یوٹیوب نے ڈیسک ٹاپ ورژن سے کم استعمال کی وجہ سے hover-to-subscribe بٹن کو بھی ہٹا دیا ہے۔
یہ اپڈیٹ صارفین کو بغیر کسی مداخلت کے ویڈیو کو آخر تک آرام سے دیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement