موبائل سم صارفین کیلئے اہم خبر؛ عدالت کا بڑا فیصلہ

Important News for Mobile SIM Users: Court Issues Major Ruling
لاہور ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ موبائل سمز کے فوری خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ سمز کی فروخت ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، جس سے ملک میں افراتفری اور جرائم کو فروغ مل رہا ہے۔
عدالت نے جعلی موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر ایکشن لیا جائے، جبکہ ڈی جی این سی سی آئی اے اور پی ٹی اے کے سینئر افسر کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام غیر رجسٹرڈ سمز کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ملزم سے کتنی غیر تصدیق شدہ سمز برآمد ہوئیں؟ جس پر پی ٹی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ ملزم کے قبضے سے 773 سمز برآمد ہوئی ہیں۔
عدالت نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے، اس پر فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement