بدھ، 1-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایک کے بعد ایک مسئلہ؛ آئی فون 17 خریدنے والے مشکل میں پھنس گئے

30 ستمبر, 2025 11:39

ایپل کے حالیہ متعارف کردہ آئی فون 17 سیریز کے چاروں ماڈلز میں سافٹ ویئر بگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد صارفین کو اپنے نئے فونز میں "ایپل انٹیلیجنس” (AI) فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ ان فیچرز اور ٹولز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

صارفین کی شکایات کے مطابق اگرچہ اسٹوریج میں AI فیچرز انسٹال کیے جا چکے ہیں، تاہم یہ ڈیوائس پر درست طریقے سے کام نہیں کر رہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کو اس تکنیکی خرابی کا علم ہو چکا ہے اور کمپنی اس مسئلے کے حل پر کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے ایک اور مسئلہ بھی رپورٹ ہوا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 ایئر، 17 پرو اور 17 پرو میکس ماڈلز بہت آسانی سے خراشوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین نے ان ماڈلز کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں واضح طور پر فونز کی پشت پر خراشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 ایک یوٹیوب ویڈیو میں مختلف ماڈلز کو چاقو، اسکریو ڈرائیور، سکے، چابیاں اور لائٹرز سے جانچا گیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ خاص طور پر اورنج اور بلیو رنگوں کے آئی فون 17 پرو ماڈلز جلد متاثر ہو جاتے ہیں۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ایپل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار فونز کے بیک پر موجود "سرامک شیلڈ” پہلے سے تین گنا زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تاہم، صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باوجود ایپل کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔