منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو کونسی سروس اب مفت میں نہیں ملے گی؟ جانیے

30 ستمبر, 2025 11:00

مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کا اشتہار سے پاک ورژن متعارف کرایا جائے گا، جو ایک ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ذریعے دستیاب ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ویب صارفین کو اس سروس کے لیے ماہانہ 2.99 پاؤنڈ جبکہ موبائل فون صارفین کو 3.99 پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی۔

 کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ جو صارفین اشتہارات کے بغیر پلیٹ فارمز استعمال کرنا چاہیں گے، انہیں یہ فیس ادا کرنی ہوگی، تاہم اشتہارات کے ساتھ سروس استعمال کرنے والے صارفین سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار برطانیہ میں متعارف کرائی جائے گی، اور جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے، وہ اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز استعمال کرتے رہیں گے۔ یہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ مستقبل میں اسے دیگر ممالک میں بھی نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں میٹا نے اسی طرز کی سروس متعارف کرائی تھی جسے "ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ” کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ یورپی کمیشن نے اس سال میٹا پر 200 ملین یورو جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ کمپنی کو کم ذاتی ڈیٹا کی بنیاد پر اشتہارات کے لیے مفت ورژن فراہم کرنا چاہیے تھا۔

 کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ سبسکرپشن فیس ادا کرنے والے صارفین کو دوران ویڈیوز اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔