گوگل میپس کا ایسا بہترین خفیہ فیچر جس سے اکثر افراد لاعلم ہیں

Google Maps' amazing hidden feature that most users don't know about
گوگل میپس میں ایک مفید فیچر چھپا ہوا ہے، جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں، حالانکہ یہ سفر کے دوران منزل تک پہنچنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اس پوشیدہ فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ جب صارفین گوگل میپس کے ذریعے کسی منزل کا راستہ دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اسکرین پر دائیں یا بائیں جانب ایک سبز رنگ کا ڈائریکشن باکس نمایاں ہوتا ہے۔ اگر صارف اس باکس کو بائیں جانب سوائپ کرے تو گوگل میپس پورے سفر کی تفصیلات فوری طور پر ظاہر کر دیتا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ راستے کے ہر اہم موڑ یا مقام پر "جمپ” کر کے پہلے سے دیکھ سکیں کہ آگے کیا پیچیدگیاں درپیش ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ "ری سینٹر” بٹن پر کلک کر کے صارف اپنی موجودہ لوکیشن پر میپ کو دوبارہ واپس لا سکتا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سادہ اور مفید فیچر اب تک گوگل میپس استعمال کرنے والے بیشتر افراد کی نظر سے اوجھل رہا ہے۔ خاص طور پر ایسے صارفین جنہیں پیچیدہ چوراہوں یا غیر مانوس راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، ان کے لیے یہ فیچر انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ پہلے سے منصوبہ بندی کر سکتے ہیں کہ کسی خاص مقام پر کیسے پیش قدمی کرنی ہے۔
ایسے پوشیدہ فیچرز کو جاننے اور استعمال میں لانے سے نہ صرف سفر آسان ہوتا ہے بلکہ وقت اور ذہنی دباؤ کی بھی بچت ممکن ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.