گھر میں موجود کونسی چیز وائی فائی سگنلز کو سست کر دیتی ہے؟ جانیے

Which household items slow down Wi-Fi signals? Find out.
نئی تحقیق کے مطابق گھر کے اندر موجود پودے وائی فائی کنکشن کی رفتار کو سست کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
براڈ بینڈ جینی کے تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے اندر رکھے گئے پودوں کی نم مٹی اور موٹے پتوں کی وجہ سے وائی فائی سگنلز جذب یا پلٹ جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی کوریج متاثر ہوتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر راؤٹر کو پودوں سے دور منتقل کیا جائے تو انٹرنیٹ کی رفتار میں تقریباً ایک تہائی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ چھوٹے گھروں میں جہاں کئی پودے رکھے جاتے ہیں، یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے اور راؤٹر کی جگہ تبدیل کرنے سے انٹرنیٹ کی کارکردگی میں حیرت انگیز بہتری آتی ہے۔ اس لیے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ راؤٹر کو ایسی جگہ نصب کریں جہاں ارد گرد پودے موجود نہ ہوں تاکہ وائی فائی سگنلز متاثر نہ ہوں۔
اس کے علاوہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف پودے ہی نہیں، بلکہ دیواریں، چھتیں اور پڑوسیوں کے وائی فائی نیٹ ورک بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کی رائے ہے کہ وائی فائی کی رفتار میں کمی کے مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے راؤٹر کی پوزیشن تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ کئی بار جگہ بدلنے سے نیٹ ورک کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔
راؤٹرز ہر سمت سگنل بھیجتے ہیں، لیکن اگر انہیں گھر کے کونے میں رکھا جائے تو کچھ سمتوں میں کوریج متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے راؤٹر کو گھر کے وسط میں نصب کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے تاکہ بہترین نیٹ ورک اور سیکیورٹی حاصل کی جا سکے۔ ساتھ ہی راؤٹر کو اونچی جگہ جیسے الماری یا دیوار کے اوپری حصے پر نصب کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ سگنلز بہتر طریقے سے پھیل سکیں اور بہترین کوریج ممکن ہو۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.