جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

پاکستانی صارفین کیلئے گوگل کا بڑا تحفہ

06 اکتوبر, 2025 12:26

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے پاکستان میں گوگل کا جدید اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا گیا ہے، جسے ملک میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیمی مواقع کی فراہمی اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے جدید ٹولز تک پاکستانی نوجوانوں کی آسان رسائی ممکن بنانا ہے، تاکہ وہ تعلیمی، تخلیقی اور پیشہ ورانہ میدان میں خود کو بہتر طور پر منوا سکیں۔ گوگل کے مطابق اے آئی پلس پلان میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن جیسے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو صارفین کو نہ صرف تخلیقی کاموں میں مدد فراہم کریں گے بلکہ عملی استعمال میں بھی کارآمد ہوں گے۔

پلان کے تحت صارفین کو 200 جی بی کلاؤڈ اسٹوریج دی جائے گی اور یہ پلان پانچ افراد کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر سیکھنے کے مواقع مزید وسعت اختیار کریں گے۔

حکومت پاکستان نے پہلے ہی مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو قومی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے، اور گوگل کے ساتھ شراکت کو اس سلسلے میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں ٹیکنالوجی، تعلیم اور تخلیقی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلنے کی امید کی جا رہی ہے، جو نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔