آئی فون 16 پرو کی پی ٹی اے رجسٹریشن مزید آسان ہوگئی!! بہترین سہولت متعارف
PTA registration for iPhone 16 Pro has become even easier!! Introducing the best convenience
پاکستان میں آئی فون 16 پرو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔
آئی فون 16 پرو استعمال کرنے والے صارفین اب پی ٹی اے سے فون کی رجسٹریشن کے لیے بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ قسطوں میں ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ یہ سہولت بینک الفلاح کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے، جو صارفین کو بغیر کسی سود (0% انٹرسٹ) کے قسطوں میں پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
بینک الفلاح کی ’الفا‘ ایپ کے ذریعے صارفین آئی فون 16 پرو کے پی ٹی اے ٹیکس کو مرحلہ وار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اب اپنی پسندیدہ سہولت کے مطابق قسطوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
قسطوں کی تفصیلات کے مطابق 36 ماہ کی قسطوں کا منصوبہ منتخب کرنے پر ماہانہ قسط 7,443 روپے رکھی گئی ہے۔ اگر صارفین 24 ماہ کی قسطوں میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو ماہانہ قسط 9,602 روپے ہوگی۔
اسی طرح، 12 ماہ کے لیے 16,116 روپے، 9 ماہ کے لیے 20,467 روپے، 6 ماہ کے لیے 26,116 روپے اور 3 ماہ کے لیے 52,233 روپے کی قسط رکھی گئی ہے۔ ان تمام قسطوں پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا، تاہم 0 فیصد مارک اپ والے پلان پر 5 فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔
صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ’الفا مال‘ کی ویب سائٹ یا ایپ پر جا کر اپنے آئی فون کا IMEI نمبر، نام اور شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ’Buy Now, Pay Later‘ کے آپشن کے ذریعے قسطوں کا منصوبہ منتخب کر سکتے ہیں۔
آئی فون 16 پرو کی خصوصیات میں 6.3 انچ کا سپر ریٹینا XDR OLED ڈسپلے، Apple A18 Pro چپ، 8 جی بی ریم، 1 ٹی بی تک اسٹوریج اور 48 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ شامل ہیں۔ یہ فون iOS 18 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ آتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











