موبائل فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news has come for mobile phone enthusiasts
ستمبر 2025 میں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کی صنعت میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔
اس مہینے میں موبائل فونز کی مقامی طور پر تیار اور اسمبلنگ کا عمل 55 فیصد تک بڑھ گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ستمبر میں 30 لاکھ سے زائد موبائل فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے، جو کہ اس سال کی سب سے بڑی پیداوار تھی۔
اس میں سالانہ طور پر 40 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کا یہ اضافہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے مقامی صنعت میں ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2025 کے پہلے نو مہینوں میں مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی مجموعی فروخت 2 کروڑ 22 لاکھ یونٹس تک پہنچی۔
پاکستان میں موبائل فونز کی فروخت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس میں 1 کروڑ 2 جی فونز اور 1 کروڑ 10 لاکھ اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر موبائل فونز کی فروخت میں 1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مطابق 2 جی فونز کی فروخت کا حصہ 48 فیصد جبکہ اسمارٹ فونز کی فروخت کا حصہ 52 فیصد رہا۔
پاکستان میں مقامی موبائل مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی سطح سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں موبائل فونز کی پیداوار کا معیار اور مقدار دونوں بہتر ہو رہے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق پاکستان اپنی مقامی مینوفیکچرنگ کے ذریعے 94 فیصد کی ملکی طلب کو پورا کرتا ہے۔ اس بات کی امید ہے کہ اگلے سال میں موبائل فونز کی فروخت میں 7 سے 8 فیصد کا مزید اضافہ ہوگا، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اور مثبت اشارہ ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











