میٹا نے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی
Meta has made a big difficulty of Pakistanis easier
پاکستان میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے ساتھ اشتراک میں مصنوعی ذہانت کے اردو ورژن ‘الف’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ اعلان اسلام آباد میں ایک اہم تقریب "فیوچر ان فوکس اے آئی اینڈ انوویشن” کے دوران کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانا تھا۔ تقریب میں حکومتی نمائندوں، صنعت کے ماہرین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
پاکستان میں ‘الف’ کی لانچ کے ساتھ شہری اب اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصنوعی ذہانت کو اردو میں استعمال کر سکیں گے۔ اس سے نہ صرف معلومات حاصل کرنا آسان ہو گا بلکہ پاکستانی زبان میں گفتگو کے ذریعے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھ سکے گا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب کے دوران کہا کہ پاکستان ایک ایسے مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں ہر شہری کو ٹیکنالوجی کے ذریعے خود مختار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اے آئی پالیسی اور میٹا کے ساتھ یہ اشتراک اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور اختراعات کے ذریعے حکومت و تعلیمی اداروں کو جدید بنائے گا۔
تقریب میں ‘ڈیلوئٹ’ کے اشتراک سے تیار کردہ رہنما رپورٹ "ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر انوویشن ان ایشیا پیسیفک ود لاما” کا مقامی ورژن بھی متعارف کروایا گیا۔ یہ رپورٹ وزارتِ آئی ٹی کی حمایت سے تیار کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کے اوپن سورس اے آئی ماڈل لاما کس طرح سرکاری اداروں کے کام کو بہتر بنا سکتا ہے، عوامی خدمات کو تیز کر سکتا ہے اور ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے۔
مزید براں، وزارتِ آئی ٹی نے اس سال کے آغاز میں میٹا، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ سائنسز ایکریڈیٹیشن کونسل کے ساتھ مل کر ایک اہم اے آئی لٹریسی پروگرام شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی جامعات میں 350 غیر کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی بنیادی تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ نئی نسل کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کر سکیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











