واٹس ایپ کا بڑا اعلان؛ موبائل اسٹوریج بچانے کا زبردست نیا طریقہ سامنے آگیا
Good News for Users: WhatsApp Introduces Its Biggest Change Ever
واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کا مقصد موبائل اسٹوریج کی پریشانی کو حل کرنا ہے۔ اس فیچر کا نام "نیو اسٹوریج مینجمنٹ” رکھا گیا ہے۔
آج کل واٹس ایپ پر ہمیں روزانہ ہزاروں پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سی فائلیں موبائل اسٹوریج میں محفوظ ہو جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں فون کی اسٹوریج بہت جلد بھر جاتی ہے۔ تاہم اس مسئلے کے حل کیلئے واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی مدد سے صارفین ہر چیٹ کے لیے یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ کون سی میڈیا فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز یا پی ڈی ایف فائلز ان کے فون میں محفوظ ہوں گی۔ اس فیچر کا استعمال چیٹ کی معلومات کے صفحے پر کیا جا سکے گا۔ اس طرح صارفین اپنے فون کی اسٹوریج کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے۔
نیا اسٹوریج مینجمنٹ فیچر چیٹ کے معلوماتی صفحے پر دستیاب ہوگا، جہاں سے صارفین فوری طور پر بڑی میڈیا فائلز کو دیکھ یا حذف کر سکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو چیٹ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










