ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

فیس بک میں خاموشی سے ایسا بہترین فیچر کا اضافہ کر دیا گیا جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا

30 اکتوبر, 2025 11:46

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے پلیٹ فارم میں اتنے زیادہ فیچرز شامل کیے ہیں کہ اکثر صارفین ان نئے اپ ڈیٹس سے ناواقف رہتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کمپنی اکثر ان فیچرز کا باضابطہ اعلان نہیں کرتی۔

ایسی ہی ایک نئی خصوصیت میٹا نے حال ہی میں فیس بک میں خاموشی سے متعارف کرائی ہے، جو پوسٹنگ کے عمل کو مزید آسان اور بہتر بنائے گی۔ میٹا نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو اپنے مختلف ایپس میں شامل کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے صارفین کو نئے اور منفرد تجربات ملنے لگے ہیں۔

اب آپ فیس بک پر پوسٹس کرتے وقت میٹا اے آئی کا استعمال تصاویر بنانے کے لیے کر سکتے ہیں۔ پہلے یہ عمل صرف چیٹ یا دیگر طریقوں سے ممکن تھا، لیکن اب آپ براہ راست فیس بک کی پوسٹ باکس میں موجود ایک نئے بٹن کے ذریعے یہ کام کر سکتے ہیں۔ یہ بٹن واٹس آن یور مائنڈ پوسٹ باکس میں نیچے دائیں جانب، ایموجی فیس کے برابر میں ہوگا۔

جب آپ اس بٹن پر کلک کریں گے، تو میٹا اے آئی آپ سے تحریری ہدایات لے گا اور آپ کی بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق تصاویر تیار کرے گا۔ میٹا اے آئی آپ کو تصویر کے 4 مختلف آپشنز دے گا جن میں سے آپ ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ بائیں جانب تصویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے مختلف آپشنز بھی استعمال کر سکیں گے۔

جب آپ اس تصویر سے مکمل طور پر مطمئن ہو جائیں گے، تو آپ اسے "ڈن” پر کلک کر کے فوراً اپنی پوسٹ میں شامل کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، لیکن امید کی جاتی ہے کہ اگلے چند دنوں یا ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔