آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
iPhone 17 Officially Launched in Pakistan; Know the Price
ایپل اپنی نئی آئی فون 18 سیریز ستمبر 2026 میں متعارف کرانے جا رہا ہے۔ اس سیریز میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور ایک فولڈایبل ماڈل شامل ہو سکتا ہے۔ عام ورژنز ممکنہ طور پر 2027 میں دستیاب ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون 18 پرو میں پہلے سے زیادہ جدید فیچرز ہوں گے، جس کے باعث صارفین اگر ایک سال انتظار کریں تو انہیں بہتر تجربہ ملے گا۔
ڈیزائن کے حوالے سے آئی فون 18 پرو آئی فون 17 پرو جیسا ہی رہے گا، جس میں ٹرپل لینس کیمرہ اور نمایاں فریم برقرار ہوں گے۔ تاہم میگ سیف چارجنگ ایریا میں تبدیلی متوقع ہے، جو نیم شفاف سیرا مک شیلڈ کے ساتھ پیش کی جا سکتی ہے۔
ڈائنامک آئی لینڈ کے مستقبل پر بھی غور جاری ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق ایپل انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی سسٹم متعارف کروا سکتا ہے، جس میں صرف ایک چھوٹا پن ہول کیمرہ نظر آئے گا۔
کارکردگی کے لحاظ سے آئی فون 18 پرو میں ایپل کا نیا اے20 پرو چپ سیٹ استعمال ہوگا، جو ٹی ایس ایم سی کے تیسرے جنریشن 3این ایم پروسیس پر تیار کیا جا رہا ہے۔ کیمرے میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق سام سنگ آئی فون کے لیے نیا تھری لئیر اسٹیکڈ امیج سینسر تیار کر رہا ہے، جو زیادہ رفتار، بہتر ڈائنامک رینج اور کم شور فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ کیمرہ کنٹرول بٹن کا ڈیزائن بھی آسان بنایا جائے گا تاکہ پیداواری لاگت اور مرمت کے اخراجات کم ہوں۔
سب سے دلچسپ فیچر فائیو جی سیٹلائٹ انٹرنیٹ ہے۔ ایپل گلوبل اسٹار کے ساتھ مل کر مکمل سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گا، جو ان علاقوں میں بھی کام کرے گا جہاں موبائل نیٹ ورک موجود نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تمام فیچرز درست ثابت ہوئے تو آئی فون 18 پرو ڈیزائن، کارکردگی اور کنیکٹیوٹی کے لحاظ سے بہترین ماڈل ہوگا۔ یہ صارفین کے لیے مستقبل کا قابلِ انتظار فون ثابت ہو سکتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










