کروم بک کی چھٹی!!! ایپل سستا میک لیپ ٹاپ متعارف کروانے کو تیار، قیمت کتنی؟
Chromebooks beware! Apple is set to launch an affordable Mac laptop – how much will it cost?
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پہلی بار لیپ ٹاپ مارکیٹ کے نچلے درجے میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ان صارفین کو متوجہ کرنا ہے جو عام طور پر کروم بُک یا ابتدائی سطح کے ونڈوز لیپ ٹاپ خریدتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی ایک نیا اور نسبتاً سستا میک لیپ ٹاپ تیار کر رہی ہے۔ یہ ڈیوائس خاص طور پر عام صارفین، طلبہ اور دفتری کام کرنے والوں کے لیے ڈیزائن کی جا رہی ہے۔ نئے ماڈل میں ویب براؤزنگ، ایڈیٹنگ اور ہلکے میڈیا استعمال جیسی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ایپل کا ہدف وہ لوگ ہیں جو آئی پیڈ کے بجائے روایتی کی بورڈ اور ٹریک پیڈ والے کمپیوٹر کو ترجیح دیتے ہیں۔
نیا ڈیزائن اور کم لاگت والے پرزے
اس نئے لیپ ٹاپ کا کوڈ نام "جے سیون ہنڈرڈ” رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ پروڈکٹ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور بیرونِ ملک سپلائرز کے ساتھ ابتدائی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ ایپل اسے اگلے سال کی پہلی ششماہی میں مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کم قیمت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی اس میں نسبتاً سادہ اور سستے پرزے استعمال کرے گی۔ یہ پہلا میک ماڈل ہوگا جو ایک ہزار ڈالر سے کم قیمت میں دستیاب ہوگا، جو تقریباً چھ سو ڈالر کے قریب ہے۔ اس قیمت کا مقابلہ کروم بُکس اور آئی پیڈ کی بورڈ بَنڈلز سے ہوگا جو تعلیمی اداروں اور عام صارفین میں مقبول ہیں۔
کم لاگت کے باوجود ایپل نے واضح کیا ہے کہ نیا ماڈل کسی پرانے ڈیزائن کی نقل نہیں بلکہ مکمل نیا ڈیزائن ہے۔
کروم بُک اور ونڈوز لیپ ٹاپس کے صارفین کے لیے متبادل
یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب کروم بُک تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ مائیکروسافٹ کے ونڈوز 11 کی تبدیلی کے باعث کئی صارفین پرانے سسٹمز سے محروم ہو گئے ہیں۔ ایپل اس موقع کو غنیمت جان کر اپنا مستحکم متبادل پیش کرنا چاہتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایپل کا حصہ تقریباً نو فیصد ہے۔ اس وقت کمپنی لینوو، ایچ پی اور ڈیل جیسے برانڈز کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ نئے سستے میک کے آنے سے کمپنی کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ متوقع ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










