آئی فونز 18 پرو اور پرو میکس کے شاندار فیچرز سامنے آگئے، قیمت کیا ہوگی؟ جانیے
The features of iPhone 18 Pro and Pro Max have been revealed
ایپل کے 2026 میں آنے والے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی خصوصیات کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔
کمپنی نے نئے آئی فونز کی تیاری کے سلسلے میں کچھ دلچسپ خصوصیات پر کام شروع کر دیا ہے، جن میں کیمرہ سسٹم میں جدید تبدیلیاں اور نئے فولڈایبل ماڈل کی آمد شامل ہے۔ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں کیمرہ سسٹم کو مزید طاقتور بنایا جائے گا۔
ان نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل مین کیمرہ اور 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس شامل ہوں گے۔ سونی کے جدید سینسرز کا استعمال کیا جائے گا، جس سے کم روشنی میں بھی بہترین تصویر اور ویڈیو کی کوالٹی ملے گی۔ ایپل اپنے نئے آئی فونز میں ٹائٹینیم فریم استعمال کرے گا، جس سے فون مزید مضبوط اور پائیدار ہوگا۔ اس کے علاوہ، ایلومینیم کی تہہ حرارت کے اخراج میں مدد دے گی، جس سے فون کا درجہ حرارت معمول پر رہے گا۔
2026 میں ایپل کا پہلا فولڈایبل آئی فون بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فولڈایبل ماڈل سام سنگ گلیکسی فولڈ یا گوگل پکسل فولڈ کی طرح کتاب کی شکل میں کھلے گا۔ اس میں 5.5 انچ کا بیرونی ڈسپلے اور 7.8 انچ کا اندرونی فولڈ ایبل ڈسپلے شامل ہوگا۔ اس کے اندر سام سنگ کی جانب سے تیار کردہ الٹرا تھن گلاس استعمال کیا جائے گا، جو فون کی مضبوطی کو مزید بہتر بنائے گا۔ اندرونی اسکرین پر نوچ یا پنچ ہول کے بغیر ہموار سطح حاصل کی جائے گی۔ اس فون کی موٹائی تقریباً 4.5 سے 4.8 ملی میٹر تک ہوگی۔
نئے ماڈلز میں ایپل کا پہلا مکمل طور پر خود تیار کردہ 5G موڈم بھی شامل کیا جائے گا۔ اس نئے موڈم کے ذریعے 5G کی رفتار اور نیٹ ورک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، فولڈایبل آئی فون کی قیمت 1800 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہونے کی توقع ہے، جو کہ آئی فون 17 پرو میکس سے تقریباً دوگنا ہوگی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










