ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

وی پی این استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

12 نومبر, 2025 11:38

گوگل نے حال ہی میں صارفین کے لیے ایک اہم سائبر سیکیورٹی انتباہ جاری کیا ہے۔

 کمپنی کے مطابق کچھ جعلی وی پی این ایپس جو بظاہر معتبر لگتی ہیں، درحقیقت صارفین کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں۔ یہ جعلی ایپس سائبر مجرموں کی تیار کردہ ہوتی ہیں اور یہ ریمورٹ ایکسس ٹروجنز یا بینکنگ ٹروجنز کے ذریعے صارف کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ ایپس بظاہر عام وی پی این سروسز کی طرح کام کرتی ہیں، مگر صارف کی براؤزنگ ہسٹری، ذاتی پیغامات، کریپٹو والٹ ڈیٹیلز اور دیگر حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

گوگل نے واضح کیا ہے کہ یہ خطرہ صرف غیر سرکاری ایپ اسٹورز تک محدود نہیں ہے، بلکہ آفیشل اسٹورز پر بھی ایسے جعلی وی پی اینز دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے کمپنی نے ایک VPN Verified بیج متعارف کروایا ہے، جو صارفین کو معتبر وی پی اینز کی پہچان میں مدد دیتا ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری اور معتبر اسٹورز سے ہی وی پی این ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور کسی بھی غیر مستند ایپ پر ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ اس کے علاوہ ایپس کو انسٹال کرنے سے پہلے ان کی اجازتوں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔