موبائل فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر سامنے آگئی
Great news arrives for mobile phone enthusiasts in Pakistan
پاکستان میں اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی ٹیکنو (Tecno) نے اپنے مقبول ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نئی قیمتیں 3 نومبر 2025 سے نافذ ہو چکی ہیں۔ کمپنی نے اس بار اسپارک (Spark) اور کیمون (Camon) سیریز کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔
ٹیکنو کے ترجمان کے مطابق قیمتوں میں اضافہ مختلف معاشی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے، جن میں درآمدی لاگت میں اضافہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر اور شپنگ اخراجات میں اضافہ شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنا اور ملک بھر میں سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔
نئی قیمتیں اور ماڈلز کی تفصیل
ٹیکنو اسپارک گو 2024 (Tecno Spark GO 2024)
نئی قیمت: Rs. 20,499 (پہلے Rs. 19,999)
اضافہ: Rs. 500
اہم خصوصیات: 6.6 انچ ڈسپلے، Unisoc T606 چپ سیٹ، 13MP بیک کیمرا، 8MP فرنٹ کیمرا، 5000mAh بیٹری۔
ٹیکنو اسپارک گو 2 (Tecno Spark GO 2)
نئی قیمت: Rs. 24,499 (پہلے Rs. 23,999)
اضافہ: Rs. 500
اہم خصوصیات: 6.67 انچ ڈسپلے، Unisoc T7250 چپ سیٹ، 13MP بیک کیمرا، 8MP فرنٹ، 5000mAh بیٹری۔
ٹیکنو اسپارک 40C (Tecno Spark 40C)
نئی قیمت: Rs. 28,499 (پہلے Rs. 27,999)
اضافہ: Rs. 500
اہم خصوصیات: MediaTek G81 چپ سیٹ، 13MP مین کیمرا، 8MP فرنٹ کیمرا، 6000mAh بیٹری۔
ٹیکنو اسپارک 40 (Tecno Spark 40)
نئی قیمت: Rs. 33,999 (پہلے Rs. 32,999)
اضافہ: Rs. 1,000
اہم خصوصیات: 6.67 انچ ڈسپلے، MediaTek G81، 50MP بیک کیمرا، 8MP فرنٹ، 5200mAh بیٹری۔
ٹیکنو اسپارک 40 پرو (Tecno Spark 40 Pro)
نئی قیمت: Rs. 49,999 (پہلے Rs. 48,999)
اضافہ: Rs. 1,000
اہم خصوصیات: MediaTek G100 Ultimate، 6.78 انچ ڈسپلے، 50MP بیک، 13MP فرنٹ کیمرا، 5200mAh بیٹری۔
ٹیکنو کیمون 40 پرو (Tecno Camon 40 Pro)
نئی قیمت: Rs. 67,999 (پہلے Rs. 65,999)
اضافہ: Rs. 2,000
اہم خصوصیات: MediaTek G100 Ultimate، 6.78 انچ ڈسپلے، 50MP ڈوئل فرنٹ و بیک کیمرے، 5200mAh بیٹری۔
ٹیکنو نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں معاشی دباؤ کے باوجود وہ صارفین کو بہترین معیار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، موجودہ حالات میں معمولی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









