جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا بڑا اعلان

13 نومبر, 2025 14:00

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروسز کے حوالے سے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق اب صارفین براہِ راست لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے اپنی خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور وی پی این رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کرنا ضروری نہیں رہا۔

وی پی این سروس فراہم کرنے والے اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ سروسز اب کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (ڈیٹا) لائسنس کے تحت دستیاب ہوں گی۔ موجودہ لائسنس یافتہ کمپنیوں میں الفا 3 کیوبک، زیٹا بائٹ اور نکسیلیم ٹیک شامل ہیں جبکہ ویژن ٹیک 360 اور یو کے آئی کونیِک سولیوشنز کو بھی لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ لائسنس یافتہ وی پی این سروسز استعمال کرنے سے صارفین کو محفوظ اور قانونی آن لائن رابطے کا موقع ملے گا۔ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے استعمال سے سائبر خطرات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے نئے نظام سے ڈیجیٹل سیکیورٹی اور ڈیٹا تحفظ میں بہتری آئے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔