لاکھوں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں؛ وجہ بھی سامنے آگئی
Millions of Employees’ Jobs at Risk; The Reason Also Revealed
چینی کمپنی نے جدید ہیومینائیڈ روبوٹ ’آئرن‘ کا دوسرا ورژن متعارف کروا دیا ہے، جو فزیکل اے آئی کی دنیا میں نیا انقلاب لے آئے گا۔
ایکس پینگ کمپنی کی تیار کردہ یہ مشین عام روبوٹس کی طرح نہیں چلتی، بلکہ انسانی انداز میں حرکت کرتی ہے۔ نئے ماڈل میں انسانی ریڑھ کی ہڈی جیسی ساخت، بایونک مسلز، مصنوعی نرم جلد اور خود تیار کردہ ٹورنگ اے آئی چپس شامل ہیں، جو روبوٹ کو خود فیصلے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق اگلے سال ’آئرن‘ روبوٹ کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہو جائے گی اور اسے سروس انڈسٹری جیسے ریسیپشن، شوروم اسسٹنس اور دیگر سہولتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد روبوٹکس، خودکار ڈرائیونگ اور ایوی ایشن کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا بھی ہے۔
اس کے علاوہ، کمپنی نے تین اور اہم ٹیکنالوجیز متعارف کروائیں جن میں ایکس پینگ وی ایل اے 2.0، روبوٹیکسی اور 2 فلائنگ سسٹمز شامل ہیں۔ یہ تمام منصوبے بڑے پیمانے پر پیداوار کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فزیکل اے آئی مستقبل کا تصور نہیں بلکہ حقیقت بن چکا ہے۔
ایکس پینگ کے چیئرمین اور سی ای او ہی شیاؤ پینگ نے اعلان کیا کہ کمپنی کی نئی شناخت ’’فزیکل اے آئی کی دنیا میں موبیلٹی ایکسپلورر اور عالمی ایمباڈڈ انٹیلیجنس کمپنی‘‘ کے طور پر ہوگی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










