موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی
Great news arrives for mobile phone enthusiasts in Pakistan
جنوبی کوریا کی معروف الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے اس ماہ کئی میموری چپس کی قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے تقریباً 60 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام عالمی مارکیٹ میں شدید قلت اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث کیا گیا ہے۔ اس خبر کے بعد سام سنگ، ایس کے ہائنکس اور دیگر امریکی چپ ساز کمپنیوں کے حصص میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بوم نے نہ صرف اے آئی چپس بلکہ میموری چپس کی بھی مانگ میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑے سرور بنانے والے ادارے اب قیمتوں میں پریمیم ادا کرنے پر مجبور ہیں، کیونکہ وہ مطلوبہ مقدار میں چپس حاصل نہیں کر پا رہے۔ مثال کے طور پر 32 جی بی ڈی ڈی آر 5 میموری ماڈیول کی قیمت ستمبر میں 149 ڈالر تھی جو نومبر میں 239 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 16 جی بی اور 128 جی بی ڈی ڈی آر 5 کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سام سنگ اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں مزید 40 سے 50 فیصد اضافے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو مجموعی انڈسٹری کے متوقع 30 فیصد اضافے سے کہیں زیادہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھتی رہیں گی کیونکہ طلب بہت زیادہ ہے اور طویل مدتی معاہدے 2026 اور 2027 تک کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب چینی کنٹریکٹ چپ ساز کمپنیوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ میموری چپس کی کمی کی وجہ سے دیگر اقسام کی چپس کے آرڈرز رک گئے ہیں۔ شیاومی نے کہا کہ بڑھتی قیمتوں نے موبائل فون بنانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق کمپنی نے اے آئی چپس کی طرف نسبتاً سست رفتاری دکھائی، جس کی وجہ سے اب اس کے پاس میموری چپس میں قیمتیں بڑھانے کی بھرپور طاقت موجود ہے، جو اسے ایس کے ہائنکس اور مائکرون جیسے حریفوں پر برتری دلا رہی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









