صارفین کیلئے خوشخبری؛ واٹس ایپ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی
Good News for Users: WhatsApp Introduces Its Biggest Change Ever
واٹس ایپ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ اس نئے فیچر نے صارفین کو ایک ایسا اختیار دیا ہے جو پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔ اب صارفین واٹس ایپ سے براہِ راست کسی دوسری میسیجنگ ایپ پر بھی میسیج بھیج سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق فی الحال اس سہولت کو محدود دائرے میں پیش کیا گیا ہے۔ ابتدا میں صارفین صرف ایک مخصوص میسیجنگ ایپ پر ہی واٹس ایپ کے ذریعے پیغام بھیج پائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید ایپس کو بھی اس سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف ٹیکسٹ میسیج بلکہ تصاویر، ویڈیوز، وائس نوٹ اور دستاویزات بھی دوسری ایپس پر بھیج سکیں گے۔ تاہم واٹس ایپ اسٹیٹس کو کسی اور پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کمپنی نے یہ فیچر سب سے پہلے یورپ میں جاری کیا ہے۔ شروع میں اسے صرف آئی او ایس صارفین کے لیے فعال کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اس سہولت کو کھولا جائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










