جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

آئی فون 17 پرو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

19 نومبر, 2025 08:44

پاکستان میں ایپل کے نئے iPhone 17 Pro، iPhone 17 Pro Max اور پوری iPhone 17 سیریز کی فروخت باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے۔

نئے آئی فونز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر ایم سی بی بینک نے صارفین کے لیے ایک بڑا ریلیف دیتے ہوئے بغیر سود کے اقساط متعارف کر دی ہیں۔ بینک کی یہ اسکیم iPhone Air سمیت تمام ماڈلز پر لاگو ہے۔

ایم سی بی کے مطابق صارفین اپنا MCB کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے آئی فون خرید سکتے ہیں۔ بینک نے اس اسکیم میں پروسیسنگ فیس بھی ختم کر دی ہے، جس سے یہ آفر مزید سستی بن گئی ہے۔ خریدار اپنی ادائیگی کو مختلف منصوبوں میں تقسیم کر سکتے ہیں، جن میں 3 ماہ سے 36 ماہ تک کی اقساط شامل ہیں۔ تمام مدت میں مارک اپ صفر فیصد ہے، یعنی صارفین کو صرف موبائل کی اصل قیمت ہی ادا کرنا ہوگی۔

 

 

بینک نے خریداروں کے لیے ایک خصوصی پروٹیکشن بنڈل بھی شامل کیا ہے۔ اس بنڈل میں ایک سال کی اضافی وارنٹی، ایک بار اسکرین ریپلیسمنٹ، ایک بار بیک گلاس ریپلیسمنٹ اور 20W اصل ایپل فاسٹ چارجر شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ آفر مارکیٹ میں دستیاب دوسری اسکیموں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔

جو صارف اقساط پر آئی فون خریدنا چاہتے ہیں وہ ایم سی بی کی ہیلپ لائن

042/021-111-000-622 پر کال کر کے آرڈر بک کر سکتے ہیں۔ بینک تمام کاروائی MCB Credit Card کے ذریعے مکمل کرتا ہے اور ڈیوائس صارف کے گھر تک پہنچا دی جاتی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔