موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر آگئی
A big update has arrived for mobile phone–loving Pakistanis
جاری مالی سال میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ یہ رقم گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 264 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں صرف 21.82 ملین ڈالر کی موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔ اس سال درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جسے ماہرین بڑھتی ہوئی طلب اور مارکیٹ میں نئے ماڈلز کی آمد سے جوڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 18.47 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔ ستمبر میں یہ رقم 19.27 ملین ڈالر تھی، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں صرف 9.21 ملین ڈالر کا خرچ آیا تھا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ درآمدات کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔
گزشتہ مالی سال 2025 میں موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 139.79 ملین ڈالر تک پہنچی تھیں۔ موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے ماہرین کہتے ہیں کہ اس سال یہ اعدادوشمار مزید بڑھ سکتے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









