ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان نے دنیا کو دنگ کردینے والا موبائل فون تیار کرلیا؛ قیمت کیا ہوگی؟

20 نومبر, 2025 10:55

اسلام آباد: نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے پاکستان میں مکمل طور پر تیار شدہ اور محفوظ موبائل فون کا پائلٹ پروجیکٹ متعارف کرایا ہے، جو خاص طور پر سرکاری اہلکاروں اور حساس اداروں کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فون نہ صرف ہارڈ ویئر بلکہ سافٹ ویئر میں بھی مکمل طور پر ملکی پیداوار ہے اور یہ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتا، بلکہ ایک خاص تیار شدہ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے، اس خصوصیت کی بدولت سائبر حملوں کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

ملک میں تیار کردہ اس ڈیوائس پر تمام ایپلی کیشنز بھی مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیں اور یہ فون پاکستان کے کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کے سم کارڈز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

این ٹی سی کے حکام نے بتایا کہ اس فون میں کوئی بیک اپ فیچر موجود نہیں، جس کے سبب چوری یا سیکیورٹی خلاف ورزی کی صورت میں ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں۔ مزید برآں، اس ڈیوائس کے ذریعے رابطے کو نہ مانیٹر کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انٹرسیپٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے حساس سرکاری معلومات مکمل طور پر محفوظ رہتی ہیں۔

یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل سکیورٹی اور سرکاری رابطوں کے تحفظ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔