جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

21 نومبر, 2025 10:14

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی چاہتا ہے۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس لگانا یا اس کی وصولی پی ٹی اے کی ذمہ داری نہیں۔ یہ اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس ہے، اور تمام ٹیکس وہی وصول کرتا ہے۔

بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا کہ پی ٹی اے کے اہلکار بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہیں کوئی مفت فون نہیں ملتا اور نہ ہی کسی قسم کی فری سہولت دی جاتی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔