جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کیا آپ بھی موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سست ہونے سے پریشان ہیں؟ اس کی اصل وجہ جانیے

22 نومبر, 2025 14:36

ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں سست روی کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طویل بجلی کی بندش، رائٹ آف وے کے مسائل، تجارتی بجلی کی محدود دستیابی اور چوری و تخریب کاری کے واقعات کے باعث نیٹ ورک کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو 68.9 ملین روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 11 کیسز اب بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موبائل سروس کے معیار میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران تمام آپریٹرز نے کال کمپلیشن کے بینچ مارک کو پورا کیا، جس میں اوسط کال کمپلیشن 99.05 فیصد رہی جبکہ ڈیٹا کی اوسط رفتار 6.73 ایم بی پی ایس رہی۔ تاہم توانائی کے بحران اور مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی۔ ملک بھر کی تقریباً 9 ہزار موبائل سائٹس مختلف مسائل کا شکار ہیں، جس سے صارفین کو کال ڈراپ اور سست انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔