جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی سمبل کے برابر میں یہ تیر کیوں بنے ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

22 نومبر, 2025 14:31

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی اسکرین پر موجود ڈسپلے بار فون کی حالت اور کنکشن کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔ صارفین اکثر وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کے سمبلز تو پہچان لیتے ہیں، مگر ان کے ساتھ موجود چھوٹے تیر یا مثلث نما علامتیں اکثر نظر انداز ہو جاتی ہیں۔

یہ چھوٹے تیر ایکٹیو ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کنکشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔ نیچے کی طرف اشارہ کرنے والا تیر یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا فون کسی فائل یا ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اوپر کی جانب اشارہ کرنے والا تیر بتاتا ہے کہ فون کسی سرور یا ایپلیکیشن میں ڈیٹا اپ لوڈ کر رہا ہے۔

یہ تیر اکثر متحرک نظر آتے ہیں کیونکہ اینڈرائیڈ فون مسلسل گوگل سرور یا دیگر ایپس سے رابطے میں ہوتا ہے۔ رنگت کے لحاظ سے یہ عموماً سفید ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات گرے رنگ میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ یہ تمام تیر موبائل ڈیٹا ہو یا وائی فائی کنکشن، 3G، 4G، LTE یا 5G، سب پر یکساں کام کرتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔